Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سید عنایت حسین کا سب جونیر نیشنل فٹبال ٹیم میں انتخاب ، آج سے مقابلے

سید عنایت حسین کا سب جونیر نیشنل فٹبال ٹیم میں انتخاب ، آج سے مقابلے

حیدرآباد۔ 14 فروری (پریس نوٹ) ناگاپٹنم (تملناڈو) میں 15 تا 20 فروری کو سب جونیر فٹ بال چمپین شپ منعقد ہوں گے۔ اس کیلئے تلنگانہ فٹ بال اسوسی ایشن (ٹی ایف اے) نے سب جونیر نیشنل فٹبال میں شرکت کیلئے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں قابل ذکر مارک اشیش، بی کے نوین کمار ریڈی، کے چندو، بالا کرشنا (کیپان)، بی سنیل، راجیش نائیک، سریواستو، سید عنایت حسین، سائی کمار، کے نوین کمار، بی نشال ،کے ونیش، وی ایم ناگیش، میر عباس علی باقری، ویویک، کے رمیش، اکھشئے آنند، شیخ فیاض، ایم پراون شامل ہیں۔ یہ بات مسٹر پالگنا نے بتائی۔ ٹیم کے مینیجر ناگراج ہیں جبکہ کوچ جیمس جیکرس اور فزیو ایس ششی کمار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT