Saturday , March 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ

سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ

سنٹرل زون کی ویسٹ زون کے خلاف کامیابی
ممبئی 12 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سنٹرل زون نے سید مشتاق علی ٹرافی انٹر زونل ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں ویسٹ زون کے خلاف چھ وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ سنٹرل زون کیلئے مڈل آرڈر بلے باز ہرپریت سنگھ نے 62 اور مہیش راوت نے 30 ناٹ آوٹ رنز اسکور کرتے ہوئے اہم رول ادا کیا ۔ ویسٹ زون کیلئے ایشور چودھری نے دو وکٹس لئے جبکہ عرفان پٹھان اور پروین تمبے نے ایک ایک وکٹ لی ۔ ویسٹ زون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 160 رنز بنائے تھے ۔ 161 کے نشانہ کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنرس نمن اوجھا اور مہی پال لومرور نے تیزی سے اننگز کی شروعات کی لیکن 33 رنوں کی شراکت کے بعد لومرور آوٹ ہوگئے ۔ امباٹی رائیڈو اور اوجھا نے 10 رنز جوڑے کہ اوجھا بھی آوٹ ہوگئے ۔ جلد ہی رائیڈو بھی آٹ ہوگئے اور اس وقت اسکور 11 اوورس میں تین وکٹس کے نقصان پر 79 تھا ۔ یہاں راوت اور ہرپریت نے چوتھی وکٹ کیلئے 79 رنوں کی رفاقت نبھائی ۔ کامیابی سے صرف تین رن پہلے ہرپریت کو عرفان پٹھان نے آوٹ کیا ۔ نئے بلے باز سوہرات دھلی وال اور راوت نے یہ تین رنز بنالئے جبکہ ابھی 10 گیندیں پھینکی جانی باقی تھیں۔ ویسٹ زون لکیلئے آدتیہ تارے نے 40 اور دیپک ہوڈا نے 49 رن بنائے تھے ۔ سنٹرل زون کیلئے انکت چودھری نے تین وکٹس لئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT