Monday , September 25 2017
Home / دنیا / سیرالیون: مٹی کی تودوں کی زد میں آ کر 327ہلاکتیں

سیرالیون: مٹی کی تودوں کی زد میں آ کر 327ہلاکتیں

فری ٹاؤن ۔ 14 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک سیرالیون میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودوں کے گرنے سے پیدا ہونے والے کیچڑ کی زد میں آ کر 327سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ریڈ کراس نے 179نعشیں کیچڑ اور سیلابی پانی سے تلاش کر لی ہیں۔ بارش سے شہر میں پھیلنے والا گندہ سیلابی پانی سیرالیون کے دارالحکومت کے کناٹ ہسپتال کے مردہ خانے میں بھی بھر گیا ہے۔ اس باعث کئی نعشیں پانی اور کیچڑ کے ساتھ بہہ گئی ہیں۔ ہسپتال کے اہلکار نے حکومت سے مزید ایمبیولینسوں کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں عام لوگ اپنے لاپتہ ہو جانے والے افراد کی نعشیں ڈھونڈنے میں مصروف ہیں۔ کئی لوگ نعشوں کو مردہ خانے پہنچانے کیلئے چاول کی خالی بوریوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT