Sunday , May 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیرت رسولؐ پر عمل کرنے کی تلقین

سیرت رسولؐ پر عمل کرنے کی تلقین

ادارہ گونج کے زیراہتمام جلسہ ‘ مولانا غلام رسول اور دیگر کا خطاب
نظام آباد۔ 5جنوری ( راست ) ادارہ گونج کے زیراہتمام ہر سال جلسہ سیرت النبیﷺ و سالانہ نعتیہ مشاعرہ کا پابندی کے ساتھ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے ۔ سال حال دفتر گونج میں عظیم الشان پیمانے میں جلسہ میلاد النبی زیر صدارت سید مجیب علی ڈائرکٹر کریسینٹ گروپ آف انسٹی ٹیوشن نے منعقد کیا ۔ اس جلسہ کو ممتاز علمائے کرام اور ماہر تعلیمات نے مخاطب کیا ۔ مولانا حافظ غلام رسول امام و خطیب مسجد حقانی نے اپنے بصیرت افروز خطاب میں سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالتے ہوئے اُمت محمدیہ کو ان پر عمل کرنے کی تلقین دی ۔ ڈاکٹر اسلم  فاروقی صدر شعبہ اردو گورنمنٹ ڈگری  کالج نے اپنی تقریر میں اس قسم کے جلسوں کے انعقاد کے ذریعہ حضور اکرمﷺ کے پیام کو عام کیا جاسکتا ہے ‘ یہ موثر ذریعہ ثابت ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر ناظم علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ نے اپنی تقریر میں کہا کہ حضورؐ کی زندگی نہ صرف ہر مسلمان بلکہ ہر انسان کیلئے مکمل نمونہ حیات ہے  ۔صدر جلسہ جناب سید مجیب علی نے اپنے خطاب میں موجودہ حالات میں سیرت النبیؐ کے جلسہ کو ہر مدرسہ اور ہر جگہ منعقد کرنے وقت کی ضرورت قرار دیا ۔ نئی نسل کو اس میں موقع دیتے ہوئے سیرت پاک سے واقف کرایا جاسکتا ہے ۔ کنوینر جلسہ جناب جمیل نظام آبادی نے خیرمقدم کیا اور جلسہ کے انعقاد کے اغراض و مقاصد بتائے ۔ بعد ازاں معروف شاعر ریاض تنہا کی نظامت میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس موقع پر سید اظہر علی نوید ‘ اشفاق اصفی اور ڈاکٹر ناظم علی کی گلپوشی و شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT