Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیرت رسولؐ کو عام کرنے کی مساعی

سیرت رسولؐ کو عام کرنے کی مساعی

صفا بیت المال کریم نگر کی جانب سے طلبہ میں شعور بیداری
کریم نگر ۔ 22 ۔ ڈسمبر ( ذریعہ فیاکس )  مرکزی صفا بیت المال نے ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے گزشتہ چند سالوں سے یہ مہم چلائی ہے کہ خلق خدا میں رسول خداﷺ کی سیرت و آپؐ کے اخلاق کو عام کریں اور معاشرہ سے اخلاقی گندگیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں اسی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی صفا بیت المال نے ہندوستان بھر کے مختلف صوبوں اور شہروں میں قائم اپنی شاخوں کو یہ ہدایت جاری کی کہ وہ بھی اپنے علاقوں میں ان امور کو انجام دیکر اس مہم کا حصہ بنیں ۔ مرکز کی اس ہدایت کے مطابق صفا شاخ کریم نگر  نے مولانا محمد کاظم الحسینی( صدر صفا شاخ کریم نگر ) کی سرپرستی میں یہ طئے کیا کہ شہر کریم نگر میں واقع عصری تعلیمی اداروں میں پہنچ کر صبح جب تمام اسکول کے طلبہ یکجا جمع ہوں ان کے سامنے مختصر انداز میں نبی کریم ﷺ کی سیرت و اخلاق کا کوئی پہلو بیان کیا جائے اور مختصر سی نصیحت کے بعد ان طلبہ سے بیان کی ہوئی باتوں ، یا عام سیرت کی باتوں میں سے کوئی سوال کریں اور صحیح جواب دینے والے طلبہ کی انعامات کے ذریعہ حوصلہ افزائی کریں۔ الحمد للہ صفا شاخ کریم نگر کی یہ مہم شہر کریم نگر میں بہت کامیابی کے ساتھ جاری ہے اب تک جن اسکولوں کا دورہ کیا گیا وہ یہ ہیں ۔ کے کے ہائی اسکول ، ہدی ہائی اسکول ، گولڈن ایرا ہائی اسکول ، دکن ہائی اسکول ، صفہ ہائی اسکول ، لکش ہائی اسکول ابھی مہم جاری ہے تاحال اس مہم میں ان علماء و حفاظ کرام سے استفادہ کیا گیا ۔ مولانامفتی غیاث محی الدین ( ناظم مدرسہ حفظ القرآن ) ، مولانا محمد عصیم الدین حسامی ، مولانا محمد حیدر اسعدی ، مولانا خواجہ فرقان قاسمی ، مفتی عبدالعلیم قاسمی ، حافظ عبدالحکیم خان ( نائب صدر صفا شاخ کریم نگر ) ، حافظ وسیم احمد ، حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ ، حافظ محمد اسمعیل صفا شاخ کریم نگر کی اس مہم کو مذکورہ اسکولوں کے منتظمین نے بہت پسند کیا اور بعض نے یہ ارادہ ظاہر کیا کہ وہ اس طریقہ کار کو مستقل جاری رکھیں گے اور دعاوؤں سے نوازا کہ اللہ عزوجل صفا کی ان خدمات کو قبول کریں ۔ اس مہم میں اراکین صفا بیت المال و محبین صفا بھی شریک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT