Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیرت مصطفی کا ذکر ‘ نجات کا ذریعہ

سیرت مصطفی کا ذکر ‘ نجات کا ذریعہ

بودھن ۔20فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے محلہ رئیس پیٹ میں حلقہ ذاکرین کی جانب سے نویں سالانہ عظیم الشان محفل نعت و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد زینت فنکشن ہال عمل میں آیا ۔ اس مشاعرہ کی صدارت و نگرانی مولانا شاہ محمد نور الحق قریشی قاسمی نے کی۔ اس موقع پر مولانا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نعتیہ مجلس بڑی بابرکت والی مجلس ہوتی ہے ۔ ذکر مصطفیٰ ﷺ ہمارے نجات کا ذریعہ ہے ۔ آپؐ کی سیرت کے کئی پہلو ہیں ‘ نظم و نثر میں انہیں بیان کیا جاتا ہے ۔ 1437 سال سے سرکار دو عالم ﷺ کی سیرت پاک بیان کی جارہی ہے اور قیامت تک بیان کی جائے گی ۔ حضور اقدس ﷺ کا ذکر کرنا بھی عبادت ہے ۔ صحابہ اکرام کو حضور اقدسﷺ سے سچی محبت تھی۔ حضور پاک ﷺ کے طریقہ پر چلنے ہی میں ہماری نجات ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضور ﷺ کی سچی اتباع نصیب فرمائے ۔ بعدازاں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ مشاعرہ سے قبل حمد و پاک پڑھی گئی ۔ اس کے بعد خطبہ استقبالیہ عبدالقدوس ‘ رضوان نے پیش کیا ۔ حیدرآباد ‘ مہاراشٹرا ‘ یو پی ‘ کانپور سے شعراء اکرام تشریف لائے تھے ۔ جناب جمیل ساحر‘ ظہیر کانپوری ‘ عابد نظیر مہاراشٹرا ‘ انیس احمد انیس حیدرآباد ‘ ڈاکٹر رضی شطاری ‘ عارف تفہیم حیدرآباد ‘ نسیم نظام آبادی ‘ جمیل نظام آبادی‘ اشفاق آصفی‘ رحیم قمر ‘ جلال اکبر ‘ شیخ احمد ضیاء ‘ مبین راہی ‘ ملک مظہر رضوان ‘ اقبال ثانہ ‘ کبیر احمد شکیل کے علاوہ نعت خواں حافظ تراب الدین ‘ حافظ عبدالاحد ‘ حافظ محمد افسر ‘ احمد ساگر ‘ محمد شاکر نے نعتیہ کلام پیش کیا ۔ رات 3بجے اس عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔ حضرت والا نے دعا فرمائی ۔

TOPPOPULARRECENT