Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیرت مصطفی ﷺ ہر دور کیلئے مشعل راہ

سیرت مصطفی ﷺ ہر دور کیلئے مشعل راہ

سنگاریڈی میں صلاح الدین بابر معاون سکریٹری شعبہ خدمت خلق کا خطاب
سنگاریڈی ۔ 15 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیرت النبی ﷺ پر پانچ روزہ توسیعی لکچرس کے اختتامی دن صدارتی خطاب کرتے ہوئے محمد صلاح الدین بابر معاون سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ نے کہا کہ سیرت مصطفی انسانیت کے ہردور اور ہرعلاقہ کیلئے مشعل راہ ہے ۔ زندگی کے تمام شعبہ جات کے اندر رہنمائی و رہبری کا کام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خاص کر نئی نسل کو سیرتؐ سے ہم آہنگ کرنے کا کام بڑے پیمانے پر کیا جانا چاہئے اور اس بات پر زور دیا کہ ماہ ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبیؐ کی کتابوں کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ برادران وطن کے اندر بڑے پیمانے پر نبیؐ کا تعارف کروانے کی ضرورت ہے اس لئے کہ نجات و کامیابی کیلئے آپ ؐ پر ایمان لایا جائے ۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی کی جانب سے 6 ڈسمبر تا 10 ڈسمبر سیرت النبیؐ پر پانچ روزہ توسیع لکچرس کا اہتمام اسلامک سنٹر پر کیا گیا جس میں ملت اسلامیہ کی بڑی تعداد نے استفادہ کیا ۔ جس میں مہمان مقررین کے طور پر ڈاکٹر محمد افتخار الدین ، محمد غوث محی الدین ، سید طاہر علی ، محمد ضیا الدین نے شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ مقامی مقررین میںمحمد عبدالمجیب ، سید قمرالدین بخاری ، اظہر محی الدین شاہد ، حشمت اللہ خان شامل تھے ۔ کنوینر کے فرائض ایس آئی او مقامی یونٹ کے ممبران نے انجام دیئے ۔ تلاوت و ترجمانی حفاظ کرام کے ذمہ رہی ۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند سنگاریڈی نے تمام شرکاء اور مقررین حضرات کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے حق میں دعائے خیر کی ۔

TOPPOPULARRECENT