Monday , May 29 2017
Home / Top Stories / سیریا:کیمیائی حملوں کے مقام پر نئے فضائی حملے

سیریا:کیمیائی حملوں کے مقام پر نئے فضائی حملے

دمشق( شام):شام کے ایک ٹاؤن میں جہاں پر ہفتہ کی اوائل میں کیمیائی حملہ کیاگیا تھا اس کو نئے فضائی حملوں کے تحت نشانہ بنایاگیا ہے۔

سی این این کے مطابق اگرچہ کہ صرف روس او رشام کے فوجی ائرکرافٹ نے خان شیخون پر بمباری کی ہے ‘ اب تک اس بات کی وضاحت نہیں ہوئی ہے کہ باغیو ں کے زیراثر ادلیب صوبہ میں فضائی حملہ کس نے کیا ہے۔خان شیخون پر جمعہ او رہفتہ دونوں روز ہی بم باری کی گئی۔

مذکورہ واقعات ایک دن سے کم وقفے میں رونماء ہوئے ہیں جب امریکی نے سیارت ائیرپورٹ پر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے باغیوں کے گڑ پر ہوئی کیمیائی حملوں کو ’’ وحشیانہ‘‘ حملہ قراردینے کے بعد شدت کے ساتھ کروز میزائل حملے کئے گئے تھے۔

مرکزی شام میں جمعہ کے روز امریکہ کی جانب سے انجام دئے گئے فضائی حملوں میں نوشہری بشمول چار بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی عہدیداروں نے روسی کمانڈوز کو موت کا ذمہ دار ٹھرایا جنھوں نے فضائی حملوں کے متعلق آگاہ کرنے میں کوتاہی برتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT