Tuesday , March 28 2017
Home / دنیا / سیریا ڈیموکریٹک فورسیس پہلی بار دیر الزور میں داخل

سیریا ڈیموکریٹک فورسیس پہلی بار دیر الزور میں داخل

بیروت، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی حمایت یافتہ سیریا ڈیموکریٹک فورس (ایس ڈی ایف) اتحاد دولت اسلامیہ کے خلاف حملے کے لئے پہلی بار دیر الزور صوبے میں داخل ہو گیا ہے ۔کردش فوجی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ملک کے شمالی رقہ کے زیادہ تر حصوں پر قبضہ کرچکے دہشت گرد گروپ کا مکمل طور پرمحاصرہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کردش اور عرب جنگجوؤں سے مل کر تشکیل دیا گیا ایس ڈی ایف دیر الزور کے شمالی صوبے میں داخل ہو گیا ہے اور دولت اسلامیہ کے قبضے والے کئی دیہی علاقوں پر اپنا تسلط قائم کر لیا ہے ۔ اس مہم کا مقصد دیر الزور کے رقہ سے دولت اسلامیہ کو کی جا رہی فراہمی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی ایف کی فوجی مہم دیر الزور کی صوبائی سر حد جنوبی حساکہ سے اس کے شمالی حصے کے اندرون میں جاری ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT