Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیریز : جنوبی افریقہ میں انگلینڈ کو شکست فاشT20

سیریز : جنوبی افریقہ میں انگلینڈ کو شکست فاشT20

جوہانسبرگ ، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پروٹیز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ درج کرایا ہے۔ ابراہم ڈی ولیرز کے برق رفتار 71 رنز کی بدولت انگلش ٹیم دوسرا ٹی 20 بہ آسانی ہار گئی۔ جنوبی افریقہ نے میچ 9 وکٹوں سے جیت کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ انگلینڈ پہلے کھیلتے ہوئے آخری اوور میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہوا۔ کپتان اوئن مورگن اور جوز بٹلر کے درمیان عمدہ پارٹنر شپ کی بدولت 17ویں اوور میں ٹیم کا اسکور 157/3تک پہنچا دیا تھا۔ دونوںبیٹسمنوں کے آئوٹ ہونے کے بعدکوئی کھلاڑی اسکور میں نمایاں اضافہ نہ کرسکا۔ بٹلر نے 54، مورگن نے 38 اور جو روٹ نے 34رنز بنائے۔ کائل ایبٹ نے 3 اور کرس مورس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پروٹیز نے172رنز کا ہدف 14.4 اوورز میں ہی حاصل کر لیا۔ اس میچ میں ڈی ولیرز نے کسی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں کسی بھی جنوبی افریقی بیٹسمن کی تیز ترین نصف سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انہوں نے ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کیلئے 125رنز بنائے۔ہاشم آملہ بھی 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

TOPPOPULARRECENT