Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیریز میں شکست کے باوجود ہندوستان کا دوسرا مقام

سیریز میں شکست کے باوجود ہندوستان کا دوسرا مقام

دبئی۔26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے باوجود ہندوستان کو آئی سی سی کی ون ڈے درجہ بندی میں نقصان نہیں ہوا ہے جیسا کہ وہ ہنوز دوسرے مقام پر فائز ہے۔ دریں اثناء ٹیم کے نائب کپتان ویراٹ کوہلی کو درجہ بندی میں ایک مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ تازہ ترین درجہ بندی میں دوسرے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو سیریز میں 3-2 کی شکست دے کر دوسرے مقام پر موجود ہندوستان سے درجہ بندی کے نشانات کے فرق کو کم کرلیا ہے۔ گزشتہ روز ممبئی میں انتہائی بے رحمانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ اسکور بنانے کے علاوہ ہندوستان کو 214 رنز سے شکست دینے والی افریقی ٹیم نے یہ سیریز 110 نشانات کے ساتھ شروع کی تھی اور اسے 5 نشانات کا فائدہ ہوا ہے۔ ہندوستان کے خلاف شاندار مظاہرہ کرنے والے جنوبی افریقی بیٹسمینوں کی درجہ بندی میں بہتری دیکھی گئی ہے جیسا کہ کوہلی سے 96 نشانات کے فرق کے ساتھ افریقی کپتان ڈی ویلیرس پہلے مقام پر فائز ہیں۔ ڈی ویلیرس جنہوں نے 5 مقابلوں کی سیریز میں ناقابل تسخیر 104 ، 112 اور 119 رنز اسکور کئے ہیں۔ وہ پہلے مقام کو مستحکم کرلیا ہے۔ سیریز میں ناقص مظاہرہ کی وجہ سے ہاشم آملہ کو تین مقامات کے نقصان کے بعد پانچواں مقام حاصل ہوا ہے۔ ہندوستان کپتان مہندر سنگھ دھونی جنہوں نے سیریز میں بہتر مظاہرہ کیا ہے انہیں اس کی وجہ سے دو مقامات کی چھلانگ کا موقع ملا، وہ اب چھٹے مقام پر پہنچ چکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT