Thursday , June 29 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیریز نہیں تو قانونی کارروائی پرغورہوگا:پی سی بی

سیریز نہیں تو قانونی کارروائی پرغورہوگا:پی سی بی

لاہور۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ 29 مئی کو پی سی بی کی ٹیم  ہندوستانی بورڈ سے بات چیت کے لئے جارہی ہے اور اگر پھر بھی ہندوستان  نے سیریز سے انکار کیا تو یہ معاملہ ٹریبونل میں لے جایا جائے گا۔بگ تھری کی حمایت کے عوض  یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس ایک ووٹ کے بدلے پاکستان کو بھی کچھ حاصل ہو لہٰذا اس کے نتیجے میں ہندوستان  نے پاکستان کے ساتھ 6 دو طرفہ سیریز کھیلنے کا معاہدہ کیا جس کے مطابق 2 سیریز ہندوستان میں جبکہ 4 سیریز پاکستان میں یا پھر کسی بھی تیسرے مقام پر کروانے کی تجویز دی گئی تھی۔ خیال کیا جارہا تھا کہ اگر یہ سیریز کھیلی جائیں تو 8 سال میں پاکستان کو 200 سے 300 ملین ڈالر فائدہ ہوتا۔نجم سیٹھی نے کہا ہم نے ہندوستان کے ساتھ اسی لئے معاہدہ کیا تھا کہ اگر وہ اس معاملے میں پیچھے ہٹ جائے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔نجم سیٹھی کے بموجب 29 مئی کو انگلینڈ میں چیئرمین پی سی بی کی سرپرستی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام بی سی سی آئی کے حکام سے ملاقات کریں گے جہاں پاکستان اپنا واضح موقف پیش کرتے ہوئے ہندوستان سے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کا مطالبہ کرے گا یا پھر پاکستان اپنے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے اس  سے واجبات کا مطالبہ کرے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT