Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیریز کو 2-0 پر ختم کرنا چاہتے ہیں: وقار

سیریز کو 2-0 پر ختم کرنا چاہتے ہیں: وقار

دبئی، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس جیت سے قطع نظر دبئی ٹسٹ کے آخری دن کے کھیل کو ایک اہم دن قرار دیتے ہیں جس میں بقول ان کے کرکٹ کی جیت ہوئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے دبئی ٹسٹ کے آخری دن انگلینڈ کی سخت مزاحمت پر قابو پاتے ہوئے 178 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ بھی آخری دن دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا تھا جس میں انگلینڈ کی ٹیم کم روشنی کی وجہ سے 19 اوورز میں 99 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے سے صرف 25 رنز دور رہ گئی تھی۔ وقار کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو دبئی ٹسٹ کی جیت کا کریڈٹ ملنا چاہیے۔ خاص کر بولرز نے بہت محنت کی اور خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی ٹیم کوسیریز میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔ وقار نے کہا کہ سیریز میں برتری حاصل کرنا ہمیشہ اہم ہوتا ہے اور انھیں یقین ہے کہ ٹیم اسی بلند حوصلے کے ساتھ شارجہ ٹسٹ کھیلے گی اور پوری کوشش کی جائے گی کہ سیریز کو 2-0پر ختم کیا جائے۔ وقارنے کہا کہ دبئی ٹسٹ جیت لینے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم تن آسانی کریں گے کیونکہ انگلینڈ کی ٹیم نے آخری دن جس طرح مزاحمت کی ہے اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ہر صورتحال میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے لہذا پاکستان ٹیم کو اس بات کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT