Wednesday , May 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیرینا زخمی‘ انڈین ویلس اورمیامی سے باہر

سیرینا زخمی‘ انڈین ویلس اورمیامی سے باہر

نیویارک۔8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سہرفہرست ٹینس کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے انڈین ویلس اور میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹوں میں نہیں کھیلیں گی۔آسٹریلین اوپن کا خطاب جیت کر اپنے 23 گرانڈ سلام کی کامیابی حاصل کرنے والی امریکہ کی  اسٹار  کھلاڑی کو اگرچہ اس درجہ بندی میں پھر سے اپنا چوٹی کا مقام   گنوانے کا خطرہ جرمن کھلاڑی اینجلک کیربر کے ہاتھوں سے رہے گا جو فی الحال دوسرے نمبر پر آ گئی ہیں۔کیلیفورنیا میں ہونے والے اس ٹورنمنٹ میں سرینا دو بار چیمپئن رہ چکی ہیں۔وہیں میامی اوپن میں سرینا نے آٹھ مرتبہ خطاب جیت لیا ہے۔ ٹورنامنٹ 20 مارچ سے دو اپریل تک ہونے ہیں۔سرینا نے بی این پی پاریباس اوپن کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا بہت دکھ کے ساتھ مجھے انڈین ویلز اور میامی کی طرف سے نام واپس لینا پڑ رہا ہے۔میں گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے گزشتہ کافی عرصے سے ٹریننگ نہیں کر پائی ہوں۔مجھے ان ٹورنامنٹوں میں نہ کھیل پانے کا افسوس ہے۔ لیکن میں  کورٹ پر جلد واپسی کی کوشش کروں گی۔  ڈبلیوٹی ویب سائٹ کے مطابق 35 سالہ سرینا کو اپنی نمبر ون مقام بچانے کیلئے انڈین ویلز کے سیمی فائنل تک پہنچنا ضروری تھا لیکن ان کے ٹورنمنٹ سے دستبرداری کے بعد کیربر کے پاس واپس چوٹی کا مقام حاصل کرنے کا موقع رہے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT