Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیفرین یوئیفا کے نئے صدر

سیفرین یوئیفا کے نئے صدر

ایتھنز۔16ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سلووانیا سے تعلق رکھنے والے وکیل الیکسنڈر سیفرین حیران کن طور پر یورپین فٹ بال اسوسی ایشن (یوئیفا) کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ سیفرین نے یوئیفا کے صدر منتخب ہونے کے بعد چمپیئنز لیگ میں اہم کلبوں کی شرکت کے حوالے سے معاہدے پر نظرثانی پر زور دیا۔48 سالہ سیفرین پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں جبکہ 2011 سے سلووانیا فیڈریشن کے سربراہ ہیں اور وہ عالمی منظرنامے میں غیر معروف ہیں، وہ پہلی مرتبہ رواں سال جون میں دنیا کے سامنے آئے تھے، جب یوئیفا کی صدارت کی دوڑ میں شامل ہوئے ۔ انہوں نے ڈچ فٹ بال کے چیف مائیکل وین پراگ کو 42 ووٹوں سے شکست دی جبکہ یورپین باڈی کے 55 رکنی کانگریس کے خاص ووٹ میں سے13 حاصل کئے۔
سیفرین نے مزید کہا کہ یورپین فٹ بال تبدیلی کی لہرسے گزر رہی ہے، یہ ایک دور کا اختتام اور نئے دور کا آغاز ہے۔واضح رہے یوئیفا کے سابق صدر مچل پلاٹینی کو بدعنوانیوں کے سنگین الزامات کے بعد عہدے سے مستعفی ہونا پڑا اب ان کی جگہ سیفرین یورپین فٹ بال کے سربراہ ہوں گے۔ سیفرین کو اس وقت جرمنی، فرانس، اٹلی اور روس کی ظاہری حمایت حاصل ہے جبکہ چھوٹی ریاستیں اپنے مقصد کے لئے متحد ہوئیں جیسا کہ انھوں نے کہا کہ فٹ بال کی امیر اور غریب قوموں کے درمیان پھیلتے ہوئے دولت کے خلا کو روکنے کی ضرورت ہے۔

TOPPOPULARRECENT