Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / سیلاب اور زمین کھسکنے سے 10 افراد ہلاک

سیلاب اور زمین کھسکنے سے 10 افراد ہلاک

جکارتہ۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا میں آئے سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ جزیرہ جاوا میں عہدیداروں کے مطابق مزید 3 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ دریں اثناء نیشنل ڈیساسٹر ایجنسی کے ترجمان سوٹوپو پو رونو گروہو نے بتایا کہ مغربی جاوا کے گروٹ علاقہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے سیلاب آیا جہاں پر پانی کی اونچائی 6.5 فیٹ تک پہنچ گئی تھی۔ ایک چھوٹے دریا کا پشتہ ٹوٹتے سے بھی بدترین سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی۔ زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 بتائی گئی ہے جبکہ پانی کی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے سینکڑوں افراد اپنے مکانات کا تخلیہ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT