Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / سیلاب سے متاثرہ آسام ، اروناچل میں کرن رجیجو کا دورہ

سیلاب سے متاثرہ آسام ، اروناچل میں کرن رجیجو کا دورہ

ایٹا نگر ؍ لکھیم پور 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج سیلاب سے متاثرہ آسام اور اروناچل پردیش کا دورہ کیا جہاں مسلسل بارشوں نے زائداز 15 لاکھ افراد کو محصور کر رکھا ہے اور آفت سماوی نیز زمینی تودے کھسکنے کے نتیجے میں کئی جانیں تلف ہوچکی ہیں۔ وزیر نریندر مودی کی ہدایت پر دورہ کرتے ہوئے رجیجو نے شمال مشرق میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اُنھوں نے پہلے آسام کا فضائی سروے کیا ۔ بعدازاں وزیر موصوف اروناچل پہونچے جہاں جاریہ آفت سماوی اور تودے کھسکنے سے کم از کم پانچ افراد فوت ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT