Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / سیلاب سے متاثرہ آسام کا دورہ

سیلاب سے متاثرہ آسام کا دورہ

راہول گاندھی نے چھوٹی کشتی میں ندی پار کی، متاثرین سے ملاقات
امتولا(آسام) ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے آج آسام کے ضلع لکھیم پور کا دورہ کیا جو سیلاب سے بری طرح متاثر رہا تھا۔ انہوں نے رنگاندی کو ایک چھوٹی کشتی کے ذریعہ عبور کیا تاکہ دوردراز کے علاقے تک پہنچا جاسکے۔ ندی میں پانی کے بہائو میں اضافہ کی وجہ سے اس کا ایک پشتہ ٹوٹ گیا اور بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ کئی آبادی والے علاقے اور کھیت اس کی زد میں آگئے۔ راہول گاندھی نے عوامی مسائل کی سماعت کے بعد کہا کہ آسام سیلاب کا شکار ہے اور انہیں یہ خیال ہوا کہ عوام سے ملاقات کرکے ان کے درد میں شریک ہوں۔ اس کے علاوہ یہاں کی صورتحال سے واقفیت حاصل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو معاوضہ کے لیے وہ جدوجہد کریں گے اور یہ ان کا حق ہے۔ راہول گاندھی نے بتایا کہ کانگریس کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ مکانات کی دوبارہ تعمیر میں مدد کریں اور ساتھ ہی ساتھ متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کریں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ایک دن قبل شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب سے ہوئی تباہ کاری کے پیش نظر مجموعی طور پر 2,350 کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان کیا۔ آسام کے لیے فوری طور پر 250 کروڑ روپئے جاری کیئے گئے۔

 

TOPPOPULARRECENT