Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / سیلاب سے چار افراد ہلاک

سیلاب سے چار افراد ہلاک

باگلکوٹ، 7جون (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں باگلکوٹ ضلع کے بادامی تعلق کے کیرور پولیس تھانہ حلقہ میں کل رات طغیانی والے نہر کو پار کرنے کی کوشش میں کار سمیت چار افراد بہہ گئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ انول اور ییندی گیري گاؤں کے درمیان پڑنے والی یہ نہر بارش کی وجہ سے طغیانی پر تھی اور یہ لوگ گاڑی سے اسی علاقے سے گزر رہے تھے ۔ لیکن تیز بہاؤ میں کار سمیت یہ تمام افرادبہہ گئے ۔ ان میں سے ایک شخص کسی طرح باہرنکلنے میں کامیاب رہا اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیم نے وہاں پہنچ کر ان لوگوں کی تلاش شروع کر دی اور کچھ فاصلے پر چاروں کی لاشوں کو برآمد کیا ہے۔ ان لوگوں کی وائی بی ھڑپاد (45) ، ایچ شرگپپی(54)، آر گرانناور (53)اور اشوک ایس شاتانناور کی حیثیت سے شناخت ہوئی۔ کیرور پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT