Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / سیلاب پر حکومت غافل، کمبھ کرن کی نیندطاری : کانگریس

سیلاب پر حکومت غافل، کمبھ کرن کی نیندطاری : کانگریس

نئی دہلی، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے مختلف ریاستوں میں سیلاب پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کانگریس کے گورو گوگوئی نے آج کہا کہ حکومت حالات کوبہتر بنانے کیلئے پر سنجیدہ نظر نہیں آ رہی ہے اور اس پر کمبھ کرن کی نیند طاری ہے ۔گوگوئی نے لوک سبھا میں سیلاب پر خصوصی توجہ کی پیشکش پر بحث کے دوران کہا کہ سیلاب سے آسام میں 85 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 17 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ منی پور میں بھی 15 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے میزورم، اروناچل پردیش، ناگالینڈ، راجستھان، گجرات، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں بھی سیلاب کی صورتحال کو خوفناک بتاتے ہوئے حکومت سے اسے قومی آفت قرار دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود حکومت حالات کو بہتر کرنے کا عزم نہیں کر پا رہی ہے ۔ وہ کمبھ کرن کی طرح سوئی ہوئی ہے ۔سیلاب کو قومی آفت قرار دے کر وہ اپنے عزم کو کب پوراکرے گی؟ کانگریس رکن نے سیلاب کے تئیں حکومت کی غیرسنجیدگی اور ’’اچھے دن‘‘ کے دعوؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس نے فلڈمینجمنٹ کو حکومت کے اہم پروگراموں کی فہرست سے ہٹا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سیلاب کنٹرول کے منصوبوں کے لئے مرکزی حکومت 75 فیصد فینانسنگ کرتی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT