Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سیلفی لینے کی کوشش میں طالب علم غرقاب

سیلفی لینے کی کوشش میں طالب علم غرقاب

وشاکھاپٹنم۔/22مارچ، ( پی ٹی آئی) ایک طالب علم سیلفی لینے کی کوشش میں سمندر میں غرقاب ہوگیا۔ یہ واقعہ جڈوگلا پالم ساحل کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 5 طلباء اپنے امتحانات پورے ہونے کے بعد ساحل سمندر تفریح کی غرض سے پہنچے تھے، ان میں سے چار سیلفی لے رہے تھے جبکہ ایک پہاڑ کی چٹان پر ٹھہرا ہوا تھا اچانک سمندر کی بڑی لہر کی زد میں آکر غرقاب ہوگیا۔ ایک اور طالب علم کے بھی غرقاب ہونے کا اندیشہ ہے۔ پولیس نے ایک نعش برآمد کرلی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

 

ایرہ گڈہ میں نرس کی خودکشی
حیدرآباد۔/22مارچ، ( سیاست نیوز) ایرہ گڈہ علاقہ میں نرس نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی لیکن اس کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔ انسپکٹر سنجے ریڈی نگر پولیس مسٹر محمد وحید الدین نے بتایا کہ سدی پیٹ کی متوطن 22سالہ شاملا تقریباً دیڑھ سال قبل ایرہ گڈہ میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل آئی جہاں اس نے نرس کی ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد وہیں ملازمت بھی کررہی تھی۔ آج اس کی ساتھی نرسیس جب اپنے روم پہنچیں تو انہیں شاملا کی خودکشی کا پتہ چلا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT