Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / سیلفی لینے کی کوشش : 16 سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

سیلفی لینے کی کوشش : 16 سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

سہارنپور ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سہارنپور میں دہلی روڈ پر چونہاٹی ریلوے گیٹ کے قریب ایک 16 سالہ لڑکا سیلفی لینے کی کوشش کے دوران چلتی ٹرین کی زد میں ہلاک ہوگیا۔ رینبو اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم کارتک ککر آج صبح اپنے تین دوستوں کے ساتھ سائیکلنگ کیلئے نکلا تھا کہ یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ یہ لڑکا سیلفی لینے کی کوشش کے دوران ہردوار۔ اجمیر ایکسپریس کی زد میں آ گیا اور تیز رفتار ٹرین اس کو تقریباً 500 میٹر تک گھسیٹتی لے گئی۔ اس دوران اس کے دونوں پاؤں اور ایک ہاتھ جسم سے الگ ہوگیا اور وہ برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ لڑکی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT