Tuesday , October 17 2017
Home / Top Stories / سیلفی کیلئے ڈولفن کو سمندر سے نکال لیا

سیلفی کیلئے ڈولفن کو سمندر سے نکال لیا

بیونس آئرس ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں ساحل سمندر پر جانے والے ان افراد پر سخت نکتہ چینی کی جاری ہے جنھوں نے ناپید ہونے والی نسل کی ایک ڈولفن کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسے سمندر سے باہر نکال لیا۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں سانتا تریستا کے شہر کے ساحل پر لوگوں کی بھیڑ کو ایک ڈولفن کو ہاتھ میں پکڑے اور اسے چھوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر کو دیکھ کر وائلڈ لائف کے ماہرین اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار شروع کر دیا۔ فرانسسکانا نامی ڈولفن کی یہ قسم دنیا میں بہت تیزی سے ختم ہوتی جارہی ہے اور اس کے تحفظ کے لیے مہم چلانے والوں کا کہنا ہے اب وہ صرف 30,000 ہی باقی بچی ہیں۔ جنگلی حیاتیات سے وابستہ ارجینٹنا کی ایک غیر سرکاری تنظیم کا کہنا ہے کہ ساحل سمندر پر جانے والوں کو دو ڈولفن ملی تھیں جس میں سے ایک مردہ تھی۔ ایک ویڈیو میں ایک شخص کو سمندر سے ڈولفن کو اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو اسے لے کر ادھر ادر پھر رہا ہے۔ فیس بک پر بھی اسی طرح کی تصویریں پوسٹ کی گئی ہیں جس میں لوگ اسے چھو رہے یا اور اس کے ساتھ اپنی فوٹو کھنچوا رہے ہیں۔ یہ بات واضخ نہیں ہے کہ آیا یہ ڈولفن زندہ تھی یا مردہ یا پھر یہ تصویریں اسی ڈولفن کی ہیں۔ یہ ڈولفن حجم کے اعتبار سے دنیا کی سب سے چھوٹی ڈولفن ہوتی ہے اور یہ صرف ارجنٹینا، برازیل اور یوراگوئے میں ہی پائی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد اس سے متعلق ایک تنظیم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کبھی کو ڈولفن کہیں پھنسی ہوئی ملے تو لوگ اس کی مدد کر کے اسے پانی میں چھوڑ دیا کریں۔

TOPPOPULARRECENT