Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / سیلفی کی کوشش دو طالب علم تالاب میں غرقاب

سیلفی کی کوشش دو طالب علم تالاب میں غرقاب

حیدرآباد ۔20مارچ ( سیاست نیوز) سیلفی کا شوق دو نوجوانوں کیلئے جان لیوا ثابت ہوا ۔ ضلع سنگاریڈی میں کالج کے دو طالب علم تفریح کی غرض سے پٹن چیرو علاقہ میں واقع اندریشم تالاب گئے تھے ۔ وہ تیراکی سے نہ واقف تھے اور انہوں نے پانی میںاتر کر سیلفی لینے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش اُن کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی اور یہ دونوں غرقاب ہوگئے ۔ پولیس نے دونوجوانوں کی نعش برآمد کرلی جن کی شناخت راہول اور سریکرریڈی کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ یہ دونوں ٹرابوکالج کے طالب علم تھے ۔ پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT