Thursday , June 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیلفی کے شوق نے تین طلبہ کی جان لے لی

سیلفی کے شوق نے تین طلبہ کی جان لے لی

بھونگیر کے موضع جنگاریڈی پلی میں غرقابی کے اندوہناک واقعہ پر غم کی لہر
بھونگیر /9 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سیلفی لینے کے شوق نے تین طلباء کو موت کی نیند سلادیا ۔ واقعات کے بموجب ضلع یادادری بھونگیر کے ولی گونڈہ منڈل کے ارور گرام پنچایت کے موضع جنگاریڈی پلی کے تالاب کے کنارے تین طلباء سیلفی لینے میں محو رہ کر تالاب میں پھسل کر گر گئے اور پیراکی سے ناواقفیت کے سبب غرقاب ہوکر ہلاک ہوگئے ۔ موضع میں اس اندوہناک حادثہ سے سراسمیگی غم کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تین مہلوک طلباء سائی نواس 17 ، گنیش 15 راجو 15 موضع جنگاریڈی پلی کو تین دن پہلے درگما تہوار میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔ سنتھا نارائن پور منڈل کے گنیش اور اسی منڈل کے موضع جنگاؤں کا راجو اور چوٹ ا پل منڈل کے موضع لنگوٹم کے سائی نواس پنے افراد خاندان کے ساتھ اپنے رشتہ دار شیواتری نرسمہا کے پاس 6 مئی کو بطور مہمان آئے ۔ بروز پیر 8 مئی صبح 10 بجے پاپل تالاب کی طرف بطور تفریح گئے اور تالاب کے کنارے سیلفی لیتے ہوئے غفلت سے ایک لڑکا پھلس کر تالاب میں گر گیا ۔ دوسرے دو ساتھی اسے بچانے کی کوشش میں وہ بھی غرقاب ہوگئے ۔ پیراکی سے ناواقفیت کے سبب ان کی موت واقع ہوگئی ۔ یادادری ڈی سی پی یادگیری ، چوٹ اپل اے سی پی سنیتا ، سی آئی سرینواس ، چوٹ اپل آر ڈی او سورج کمار ، ڈپٹی کلکٹر یادیا نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا اور مہلوکین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔ رامنا پیٹ ایریا ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاشیں ورثاء کے حوالے کی گئیں اور ایس آئی ڈی وینکٹیشورلو نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT