Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سیلف ایمپلائمنٹ کی تربیت سے استفادہ کرنے کا مشورہ

سیلف ایمپلائمنٹ کی تربیت سے استفادہ کرنے کا مشورہ

اوٹنور۔ 20۔ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت سیلف ایمپلائمنٹ اسکیمات کے زریعہ تربیت دیتے ہوئے معاشی طور پر امداد کرنے کے لئے آگے آرہی ہے اس سنہرے موقع سے استعفادہ کریں۔یہ بات اسسٹنٹ پراجکٹ آفیسر (جنرل) کے ناگورائو نے کہی۔ وہ مستقر اوٹنور کے کے بی کامپلکس میں منعقدہ آر سٹ تربیتی مرکز میں فیاشن ڈیزائینگ کورس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی ڈی ٹی ڈبلیو سی ایچ رام مورتی، اے پی او (محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ) جناب عبدالکلیم الدین، ٹرینر لکشمی و دیگرموجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT