Sunday , May 28 2017
Home / جرائم و حادثات / سیل فون پر بات کے دوران گرنے والی لڑکی فوت

سیل فون پر بات کے دوران گرنے والی لڑکی فوت

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک طالبہ کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ لڑکی ممتا جو جناریہ اپارٹمنٹ سرور نگر علاقہ کے ساکن کمار کی بیٹی کل اپنے مکان کی چھت پر سیل فون کے ذریعہ بات چیت کر رہی تھی کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگئی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ممتا ڈگری سال دوم کی طالبہ تھی جس نے حالیہ دنوں اپنے ڈگری کے امتحانات کے لکھے تھے ۔ پولیس سرور نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT