Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سیما ۔آندھرا رائے دہندوں کا فیصلہ کن ووٹ

سیما ۔آندھرا رائے دہندوں کا فیصلہ کن ووٹ

: بلدی انتخابات :

شہر کے 40 ڈیویژنس میں آندھرائی شہریوں کی اکثریت‘ حلقوں میں تلگودیشم کا اثر
حیدرآباد ۔ 17؍ جنوری (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں 150 ڈیویژنس کے منجملہ 30 تا  40 ڈیویژنس میں سیما آندھرا کے رائے دہندوں کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا ۔ حکمراں ٹی آر ایس کے بشمول تمام سیاسی پارٹیوں نے سیما آندھرا کے رائے دہندوں کو لبھانے کی مہم شروع کی ہے ۔ ان رائے دہندوں کو اپنے امیدواروں کے حق میں راضی کرانے کے لئے گھر گھر مہم چلائی جا رہی ہے ۔ ان ڈیویژنس میں سیما آندھرا کے ووٹرس کا فیصلہ اہمیت رکھتا ہے ۔ جبکہ پرانے شہر میں 45 تا  50  ڈیویژنس میں مجلس کا غلبہ ہے ۔ لیکن شہر کے دیگر علاقوں میں جہاں پر مسلم رائے دہندوں کی اکثریت زیادہ ہے وہاں مجلس کے امیدوار نہیں ہیں ۔ سیما آندھرا کے علاقوں میں تلگودیشم کا زبردست اثر دیکھا جا رہا ہے ۔ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے 2014 انتخابات میں کئی اسمبلی حلقوں میں زبردست کامیابی کا مظاہرہ کیا تھا اس کے ساتھ لوک سبھا کی سیٹ بھی حاصل کی ہے ۔ سیما آندھرا کے علاقو ں میں ٹی آر ایس کا کوئی خاص اثر نہیں دیکھا جا رہا ہے ۔ ان ڈیویژنس  میں رہنے والے سیما آندھرا کے رائے دہندوں کو تلنگانہ تحریک کے دوران ٹی آر ایس نے نشانہ بنایا تھا ۔ لیکن اب ٹی آر ایس کو امید ہے کہ تب کے حالات اور اب کی صورتحال میں کافی تبدیلی آئی ہے اور سیما آندھرا کے رائے دہندے ٹی آر ایس کے حق میں دوٹ دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT