Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیموئلز کی گیند بازی کیلئے آئی سی سی کی ہری جھنڈی

سیموئلز کی گیند بازی کیلئے آئی سی سی کی ہری جھنڈی

دبئی، 17 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر مارلن سیموئلز کو بین الاقوامی کرکٹ میں گیندبازی کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے ۔ سیموئلز پر اکتوبر 2015ء میں سری لنکا کے خلاف گالے ٹسٹ کے دوران مشتبہ بولنگ ایکشن کا الزام لگا تھا جس کے بعد دسمبر 2015ء میں ان پر 12 ماہ کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں بولنگ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔آئی سی سی نے کہا، ’’آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ 36 سالہ سیموئلز کے بولنگ ایکشن کو بہتر قرار دیا گیا جس کے بعد ان کے بولنگ ایکشن کو جائز مان لیا گیا ہے اور اب وہ پھر سے بین الاقوامی کرکٹ میں گیند بازی کر سکتے ہیں۔ 29 جنوری کو سیموئلز نے لوگھبوروگھ میں نیشنل کرکٹ پرفارمینس سنٹر میں بولنگ ایکشن کی جانچ کرائی تھا، جس میں اُن کی کہنی 15 ڈگری سے زیادہ گھوم رہی ہے ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT