Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سیمی فائنلز اور فائنل کی ٹکٹس فروخت

سیمی فائنلز اور فائنل کی ٹکٹس فروخت

کارڈف۔ 13جون (سیاست ڈاٹ کام )آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنمنٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل کے تمام ٹکٹس میں فروخت ہوچکے ہیں۔ تماشائیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ٹکٹوں کے حصول کے لئے پریشان نہ ہوں۔ کیوں کہ آن لائن شائقین نے تمام ٹکٹ خرید لئے ہیں۔ ٹورنمنٹ منتظمین کے لئے بے حد کامیاب رہا ہے۔ زیادہ تر میچوں کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔ کارڈف میں پاکستان اور سری لنکا کے اہم ترین میچ میں چالیس فیصد نشستیں خالی رہیں۔میزبان انگلش ٹیم پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلا کرے گی جس کے بعد دوسرا سیمی فائنل ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT