Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سیمی کے دو ارکان کی ضمانت منظور

سیمی کے دو ارکان کی ضمانت منظور

حیدرآباد 13 اگست( سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے 14 ویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی ) کے دو ارکان کی ضمانت منظور کی ہے ۔ شاہ مدثر اور طلحہ اور شعیب احمد خان کو گوپال پورم پولیس نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر 22 اکٹوبر سال 2014 کو اس وقت گرفتار کرلیا تھا جب وہ مبینہ طور پر حیدرآباد پہنچ کر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے ٹریننگ پر روانہ ہونے والے تھے ۔ عدالت نے آج مذکورہ سیمی ارکان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 25 ہزار روپئے فی کس مچلکہ اور ان کے پاسپورٹس عدالت میں  جمع کرانے کی ہدایت دی ہے ۔ گوپال پورم پولیس نے شاہ مدثر اور شعیب احمد خان کو ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے ‘دونوں فرقوں کے درمیان منافرت پیدا کرنے کے علاوہ انسداد غیر قانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کے تحت گرفتاری عمل میںلائی تھی اور بعدازاں اس کیس کی تحقیقات اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کے حوالہ کردی گئی ۔ایس آئی ٹی نے مولانا عبدالعلیم اصلاحی کے فرزند معتصم باللہ پر اس کیس میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں مفرور بتایا۔ ایس آئی ٹی نے گرفتار سیمی ارکان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا نہ کرنے کی خواہش کی تھی لیکن عدالت نے وکیل دفاع کی بحث کے بعد ان دونوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مقامی افراد کی ضمانت بطور مچلکہ عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT