Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سیمی کے رکن ابو فیصل کو عمر قید کی سزاء

سیمی کے رکن ابو فیصل کو عمر قید کی سزاء

بھوپال۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی عدالت نے ممنوعہ تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) کے رکن ابو فیصل کو آج عمر قید کی سزاء سنائی۔ 2009 ء میں ایک پولیس کانسٹیبل کی ہلاکت میں وہ ملزم پائے گئے تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج بی ایس بھدوریہ نے کل فیصل کو قتل کیس میں ماخوذ کیا تھا۔ عدالت نے شریک جرم مہتاب کو بھی خاطی پائے جانے کے بعد 3 سال کی سزاء سنائی ہے۔ فیصل کو ہتھیار سربراہ کرنے کی پاداش میں یہ سزاء دی گئی۔ فیصل کانسٹیبل سیتارام یادو کے قتل کا مجرم ثابت ہوا ہے۔ فیصل کو اس سزاء کا فیصلہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جیل میں ہی سنایا گیا۔ جج کے فیصلہ سنانے کے بعد وہ برہم ہوگیا اور غصہ سے چیخ اٹھا۔

TOPPOPULARRECENT