Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سیمی کے مفرور کارکن اُڈیشہ میں گرفتار

سیمی کے مفرور کارکن اُڈیشہ میں گرفتار

بھوبنیشور ۔ 17  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممنوعہ طلبہ تنظیم اسلامک مومنٹ آف انڈیا (سیمی ) جس کے کارکن 2013 ء میں مدھیہ پردیش کی جیل سے فرار ہوگئے تھے اور ایک خاتون کو آج روڑکیلہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔ سیمی کے یہ ارکان این آئی اے کو مطلوب تھے اور اسٹیل سٹی میں ایک مکان سے ایک خصوصی کارروائی کے دوران جو سراغ رسانی اطلاعات کی بناء پر کی گئی تھی گرفتار کیا گیا تھا ۔ ڈی جی پی کے بی سنگھ نے کہا کہ 3 گھنٹہ طویل کارروائی میں فائرنگ کا تبادلہ بھی شامل تھا۔ یہ کارروائی اُڈیشہ کی خصوصی کارروائی گروپ اور تلنگانہ پولیس نے مشترکہ طورپر مالہ روڈ پر انجام دی۔ خاتون کے حقیقی کردار اور اُس کے دیگر واقعات میں ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ ممنوعہ تنظیم کے مدھیہ پردیش سے فرار ہونے والے کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا جو کئی ریاستوں کی پولیس کو مطلوب تھے ۔ اس طرح سیمی کے گرفتار ہونے والے ارکان کی تعداد 7 ہوگئی ہے ۔ ایک رکن نے جیل سے فرار ہونے کی دوسرے ہی دن خودسپردگی اختیار کرلی تھی ۔

 

 

TOPPOPULARRECENT