Tuesday , July 25 2017
Home / ہندوستان / سینئر سٹیزنس کو ریلوے کرایہ میں رعایت کا پیشکش

سینئر سٹیزنس کو ریلوے کرایہ میں رعایت کا پیشکش

نئی دہلی 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سینئر سٹیزنس کو اب ریلوے کرایہ میں مکمل رعایت یا پھر ٹکٹوں کی نصف قیمت پر فراہمی کی رعایت سے استفادہ کرنے کا موقع حاصل رہے گا۔ سینئر سٹیزنس کے زمرہ میں رعایتی کرایہ سے ریلوے پر 1300 کروڑ روپئے کا بوجھ عائد ہورہا ہے اور ریلوے ایسے طریقے تلاش کررہی ہے جن کے ذریعہ اِس بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ ٹکٹ جاری کرنے کے سافٹ ویر کو بہتر بنانے کے فوری بعد اِس نظام پر عمل کیا جائے گا۔ فی الحال ریلوے 43 فیصد بوجھ برداشت کرتی ہے اور ریاستی ٹرانسپورٹ کو رعایتی کرایوں کی وجہ سے سالانہ 30 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے حالانکہ کئی زمروں میں جیسے کھلاڑیوں اور معذور افراد کو کرایہ میں رعایت فراہم کی جاتی ہے لیکن سب سے زیادہ بوجھ سینئر سٹیزنس کے کرایہ میں رعایت کا نتیجہ ہے۔ تمام زمرے کے ٹکٹوں کی فروخت سے ریلوے کو جملہ اخراجات کا صرف 57 فیصد حاصل ہوتا ہے۔ حال ہی میں جموں سے نئی دہلی سفر کرنے والے ایک مسافر نے مکتوب روانہ کرتے ہوئے وزارت ریلوے کو رعایت سے دستبرداری کا پیشکش کیا تھا لیکن حکومت نے اُن کی درخواست واپس کردی تھی کیوں کہ اُس وقت قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں تھی جس کے تحت کوئی سینئر سٹیزن اپنے رعایتی کرایہ سے دستبردار ہوسکے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT