Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سینئر سٹیزنس کے ساتھ انصاف کرنے بینک منیجرس سے نمائندگی

سینئر سٹیزنس کے ساتھ انصاف کرنے بینک منیجرس سے نمائندگی

کاغذ نگر۔/8اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر مستقر کے سینئر سٹیزن یونین فورم اور ستیہ نارائن اور نائب صدر عبدالوہاب کی نگرانی میں کاغذ نگر کے تما م بینک آفس کے منیجرس سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سینئر سٹیزن کو جن کی عمر 60سال سے زیادہ ہوچکی ہے ان کے لئے حکومت کی جانب سے رعایتی اقدامات کئے جاتے ہیںتاکہ عمر رسیدہ لوگوں اور سینئر سٹیزنس کو کسی قسم کی دشواریاں نہ ہوں اس لئے سینئر سٹیزنس کو ہر معاملہ میں رعایت دی جاتی ہے لیکن بینکوں سے متعلق کوئی بھی عمرر سیدہ فرداور سینئر سٹیزن بینک کو جاتا ہے تو اس کو دوسروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہونا پڑتا ہے جس کی وجہ سے عمر رسیدہ برداشت نہیں کرسکتے ہیں اس لئے تما م بینکوں کے متعلقہ اسٹاف اور بینک منیجروں سے سینئر سٹیزن کا مطالبہ ہے کہ کوئی بھی سینئر سٹیزن بینک کے کام سے آنے پر ان کو اہمیت دیتے ہوئے سب سے پہلے عمر رسیدہ یعنی سینئر سٹیزنس کا کام انجام دینا چاہیئے اور دوسرے کم عمر لوگوں کا کام بعد میں کرنا چاہیئے۔بغیر قطار کے سینئر سٹیزنس کیلئے بینک کے کام انجام دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ کاغذ نگر کے آندھرا بینک ، دکن بینک، اسٹیٹ بینک آف حیدرآبادکے علاوہ ملک کے دوسرے تمام بینک منیجروں سے ملاقات کرتے ہوئے سینئر سٹیزن کو اہمیت دینے کیلئے تحریری طور پر نمائندگی کی گئی۔ اس موقع پر سینئر سٹیزن میں محترمہ ایشورما، اکبر خان، لکشمن گوڑ، شیخ محبوب اور کمریا بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT