Saturday , September 23 2017
Home / انتقال نام / سینئر صحافی حسن عسکر کا انتقال

سینئر صحافی حسن عسکر کا انتقال

حیدرآباد۔/7جون، ( راست ) سینئر صحافی جناب حسن محمد خان المعروف حسن عسکر ایڈیٹر’ سیول ڈیفنس‘ ویکلی کا آج مختصر سی علالت کے بعد علی  الصبح انتقال ہوگیا۔ کچھ عرصہ سے وہ جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ آج بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ پرانی حویلی میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین مسجد نور سے متصل قبرستان روبرو الاوہ بی بی عمل میں آئی۔ نماز جنازہ اور تدفین میں صحافتی برادری کے علاوہ دوست احباب اور رشتہ دار موجود تھے جن میں میر عنایت علی باقری صدر نشین سٹ ون، فراست علی باقری ( بی جے پی ) ، نواب کاظم علی خاں صدر نیشنل امبیڈکر کانگریس، ایم اے ماجد (IJU) فیض محمد اصغر ( تبارک نیوز) محمد ریاض احمد ( سیاست) محمد خالد یوسف ( منصف ) سید جعفر حسین ایڈیٹر روز نامہ صدائے حسینی، محمد طاہر رومانی (HUJ) سید غوث الدین (HUJ) راشد زبیری ( اردو اکیڈیمی ) آصف علی ( روبی ٹی وی ) ایس ایس کے حسینی اقبال ( دکن سماچار ) اکبر علی خاں ( روز نامہ صحافی دکن ) عالم مہدی صدر تلنگانہ اردو جرنلسٹ اسوسی ایشن، ایم اے منان ( وقار ہند ) برکت علی خاں ( صاحبزادہ ٹائمس ) خلیل احمد واجد مسعود، احمد مکیش، ریاست علی، خیرات علی، ممتاز، محمد خلیل احمد، محمد علی زیدی ( سابق رکن اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ) ڈاکٹر یاور علی، صدیق علی، سید علی حیدر رضوی ( سینئر صحافی ) اور محمود علی ( پیس آرمی ) قابل ذکر ہیں۔ فاتحہ سیوم 9 جون بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ ، سنار گلی دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات سیل نمبرات 9866727800 ، 9849894818 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT