Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / سینئر قائدین کے خلاف کارروائی ؟ بی جے پی قائدین میں اختلاف رائے

سینئر قائدین کے خلاف کارروائی ؟ بی جے پی قائدین میں اختلاف رائے

نئی دہلی ۔ 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کی اعلی قیادت میں آج اس سوال پر رائے منقسم رہی کہ نریندر مودی ۔ امیت شاہ کے خلاف سر عام تنقیدیں کرنے والے سینئر قائدین کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے یا نہیں۔ ان قائدین نے بہار شکست کو وجہ بناکر مودی ۔ شاہ پر تنقیدیں کی ہیں۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ناراض قائدین کے خلاف کسی کارروائی کی مخالفت کی ہے ۔ کل مرکزی وزیر نتن گڈکری نے مودی اور امیت شاہ کی پرزور مدافعت کرتے ہوئے ان قائدین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا جو غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ راج ناتھ سنگھ کا خیال تھا کہ ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو وسیع تجربہ ہے اور بی جے پی کی نشو نما میں ان کا اہم رول رہا ہے ایسے میں پارٹی کو ان کے خیالات کی سماعت کرنی چاہئے ۔ وزیر داخلہ نے بہار میں پارٹی کی شکست کی وجوہات کا جائزہ لینے اور تفصلی غور و خوض کی بھی وکالت کی تھی اور کہا تھا کہ جو کچھ رائے سینئر قائدین نے ظاہر کی ہے اس کا بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ تاہم انہوں نے سر عام تبصروں سے اتفاق نہیں کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT