Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سینئر لیڈر کانگریس اجیت جوگی کی بغاوت

سینئر لیڈر کانگریس اجیت جوگی کی بغاوت

نئی دہلی 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر اور سابق چیف منسٹر چھتیس گڑھ اجیت جوگی نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے نئی پارٹی تشکیل دینے کی دھمکی دی۔ اُنھوں نے کہاکہ کانگریس یہاں بی جے پی کی ’بی‘ ٹیم بن چکی ہے جس پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اجیت جوگی کی بغاوت ایسے وقت ہورہی ہے جبکہ 6 ماہ قبل پارٹی نے اُن کے فرزند امیت جوگی کو 2014 ء اسمبلی ضمنی انتخابات میں مبینہ ’’فکسنگ‘‘ کی بناء خارج کردیا تھا کیوں کہ اِس کی وجہ سے چھتیس گڑھ میں حکمراں بی جے پی کی کامیابی یقینی ہوئی تھی۔ اِس کے بعد آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے اجیت جوگی کے خلاف بھی کارروائی کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اجیت جوگی کا کانگریس پارٹی سے علیحدگی اور نئی پارٹی قائم کرتے ہوئے رمن سنگھ حکومت کو چیلنج راہول گاندھی کو کانگریس صدارتی عہدہ دیئے جانے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے لیکن اُنھوں نے اِس کی تردید کی۔ اجیت جوگی نے کہاکہ اُنھیں اپنے حامیوں سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ روزانہ تقریباً 15 ہزار افراد اُن سے شخصی طور پر اور فون پر ربط کررہے ہیں۔ مجھ پر چھتیس گڑھ کو رمن سنگھ حکومت سے آزاد کرنے کے لئے دباؤ ہے اِسی لئے وہ بڑا قدم اُٹھارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT