Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کا سہ روزہ دورہ تلنگانہ

سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کا سہ روزہ دورہ تلنگانہ

حیدرآباد 12 اکٹوبر (سیاست نیوز) کانگریس تلنگانہ امور کے انچارج مسٹر ڈگ وجئے سنگھ سہ روزہ دورۂ تلنگانہ پر 19 اکٹوبر کو حیدرآباد پہنچیں گے۔ وہ اپنے دورۂ کے موقع پر کانگریس سرکردہ قائدین سے ملاقات کے علاوہ خودکشی کرنے والے کسانوں کے خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔ 19 اکٹوبر کو وہ حیدرآباد میں سدبھاونا یاترا میں شرکت کریں گے اور 20 اکٹوبر کو ورنگل روانہ ہو جائیں گے۔ 21 اکٹوبر کو وہ کریم نگر کا دورہ کرکے کانگریسی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ دورۂ تلنگانہ کے دوران مسٹر ڈگ وجئے سنگھ کانگریس کی ریاست میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ علاوہ ازیں وہ ورکنگ کمیٹی اراکین کے علاوہ دیگر اہم قائدین کے ہمراہ گاندھی بھون میں اجلاس منعقد کرکے حالات سے آگہی حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT