Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سینئیر سٹیزنس پر توجہ کے موضوع پر دو روزہ قومی سمینار

سینئیر سٹیزنس پر توجہ کے موضوع پر دو روزہ قومی سمینار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ہیرٹیج فاونڈیشن کی جانب سے وزارت سماجی انصاف و امپاورمنٹ ، حکومت ہند ، ویمن چلڈرن ڈسیبلڈ اینڈ سینئیر سٹیزنس ویلفیر ڈپارٹمنٹ ، حکومت تلنگانہ اور یونائٹیڈ نیشنس پاپولیشن فنڈ ، انڈیا کے تعاون و اشتراک سے ’ انسٹی ٹیوشنل کیر آف سینئیر سٹیزنس ‘ کے موضوع پر دو روزہ قومی سمینار کا 18 اور 19 فروری کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر وینگل راؤ نگر ، حیدرآباد پر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ اس سمینار کو منعقد کرنے کا مقصد اولڈ ایج ہومس میں اقل ترین معیارات کو یقینی بنانے کے لیے میکانزم بنانے پر توجہ دینا ، موجودہ موقف کو سمجھنا اور بیت المعمرین میں رہنے والوں پر بہتر توجہ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT