Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سینئیر سکنڈری امتحانات نتائج کا اعلانNIOS

سینئیر سکنڈری امتحانات نتائج کا اعلانNIOS

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر این آئی او ایس کی اطلاع کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکول کے سینئیر سکنڈری ( 12 ویں ) منعقدہ مارچ مئی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ 46836 لڑکے اور 24653 لڑکیوں نے کامیابی حاصل کی جب کہ مضمون واری طور پر جملہ 478166 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جن میں 323243 لڑکے اور 154923 لڑکیاں شامل ہیں ۔ کامیاب فیصد 65.65 رہا ۔ ان نتائج کو 6 جون کو 3 بجے دن سے این آئی او ایس کی ویب سائٹ nios.ac.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جب کہ نتائج ویب سائٹ indiaresult.com پر بھی دستیاب ہیں ۔ نتائج ایس ایم ایس پر دیکھنے کے لیے NIOS12 rollno ٹائپ کریں اور 5676750 پر روانہ کریں ۔ ٹال فری نمبر 18001809393 پر بھی نتائج معلوم کیے جاسکتے ہیں ۔ مارکس نمبرات ، پروفیشنل سرٹیفیکٹ متعلقہ اسٹڈی سنٹرس کو راونہ کئے جارہے ہیں ۔ ستمبر ۔ نومبر 2016 میں منعقد ہونے والے امتحانات کی فیس تفصیلات شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT