Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / سینائی میں بم دھماکے دو پولیس ملازمین ہلاک

سینائی میں بم دھماکے دو پولیس ملازمین ہلاک

قاہرہ ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لب سڑک بم دھماکوں سے صحرائے سینائی میں دو ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ نے اس کا اعلان کیا۔ فوج اور پولیس پر حملوں کے سلسلہ کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ یہ بم ایک بکتربند گاڑی کے قریب پھٹ پڑا جبکہ وہ العریش کے قریب قومی شاہراہ سے گذر رہی تھی۔ عسکریت پسندوں نے سینکڑوں فوجیوں اور ملازمین پولیس کو صحرائے سینائی میں حملے کرتے ہوئے ہلاک کردیا ہے۔ اتوار کے دن بھی ایک بندوق بردار نے دو فوجیوں کو گولی کار کر ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT