Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / سیناری قتل عام کیس میں 15 ملزمین کو مجرمین قرار دیا گیا

سیناری قتل عام کیس میں 15 ملزمین کو مجرمین قرار دیا گیا

جہان آباد، 27 اکتوبر (یو این آئی) بہار میں جہان آباد کے سرخیوں میں چھائے سیناري قتل عام کیس میں مقامی عدالت نے آج 23 ملزمان کو رہا کر دیا جبکہ 15 کو مجرم قرار دیا۔ایڈیشنل ضلع و سیشن جج (سوم) رنجیت کمار سنگھ نے معاملے کی سماعت کے بعد قتل عام کیس میں 38 ملزمان میں سے 23 کو رہا کر دیا اور 15 کو مجرم قرار دیا۔ قصورواروں کو 15 نومبر کو سزا سنائی جائے گی۔عدالت نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 148، 149، 302، 307، 349 کے تحت 15 ملزمان کو مجرم قرار دیا ہے ۔ سماعت کے دوران ان میں سے دو ملزم ویاس یادو اور گنوري مانجھی غائب تھے ۔ دیگر قصورواروں میں برجیش سنگھ، منیشور یادو، بدھن یادو، بٹائي یادو، ستیندر ساو، للن پاسی، گوپال ساو، دوارکا پاسوان، کرمن پاسوان، گورائي پاسوان، اوما پاسوان، ونے پاسوان اور اروند کمار شامل ہیں۔ انہیں عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT