Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / سینا ۔ بی جے پی سے دوری قائم رکھنے این سی پی کا عہد

سینا ۔ بی جے پی سے دوری قائم رکھنے این سی پی کا عہد

ممبئی میئر الیکشن میں انتظار کرو اور دیکھو پالیسی پر عمل ۔ ریاستی صدر تتکارے کا بیان

ممبئی، 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں آج این سی پی نے کہا کہ وہ شیو سینا اور بی جے پی سے فاصلہ برقرار رکھے گی  …  جو ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) میں اپنا میئر منتخب کرانے کیلئے اقتدار کی جدوجہد میں گتھم گتھا ہیں۔ یہ  کانگریس سے مختلف موقف ہے جس نے ریاستی بلدی چناؤ سے قبل اُدھو ٹھاکرے زیرقیادت پارٹی کے ساتھ عثمان آباد اور رائے گڑھ ضلع پریشدوں میں مفاہمت کی ہے۔ ریاستی صدر این سی پی سنیل تتکارے نے یہاں میڈیا والوں سے بات چیت میں کہا کہ اُن کی پارٹی مہاراشٹرا میں حالیہ اختتام پذیر میونسپل کارپوریشن اور ضلع پریشد چناؤ کی مہم کی شروعات سے ہی واضح موقف رکھتی ہے کہ وہ شیوسینا اور بی جے پی کے ساتھ کوئی مفاہمت یا دوستانہ لڑائی نہیں کرے گی۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ہماری زبان قائم رکھی جبکہ کانگریس نے اسی طرح کا یقین دلانے کے بعد عثمان آباد اور رائے گڑھ ضلع پریشدوں میں سینا کے ساتھ اتحاد کرلیا۔ تتکارے نے کہا کہ پارٹی نے ممبئی میئر الیکشن کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا اور انتظار کیا جائے گا کہ صورتحال کیا موڑ لیتی ہے۔ تتکارے نے دعویٰ کیا کہ حالات کچھ بھی ہوں، ہماری پارٹی بی ایم سی میں سینا یا بی جے پی کی حمایت نہیں کرے گی۔ ہمارا احساس ہے کہ دونوں زعفرانی پارٹیاں اقتدار کیلئے یکجا ہونے کا امکان ہے۔ شیوسینا میں ریاستی حکومت کی تائید سے دستبردار ہونے کی جرأت نہیں ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT