Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سینکڑوںعیسائیوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

سینکڑوںعیسائیوں کی ٹی آر ایس میں شمولیت

شمس آباد۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) حلقہ راجندر نگر کے عطا پور ڈیویژن میں 100 سے زائد عیسائیوں نے تلنگانہ راشٹر سمیتی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ڈی راجیشور راؤ ایم ایل سی نے تمام کو پارٹی کھنڈوا پہناکر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ کو ترقی یافتہ بنانے میں مصروف ہے۔ حکومت کی اسکیموں سے متاثر ہوکر عوام پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ کے چندر شیکھر راؤ عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں۔ پی پرشوتم راؤ گریٹر حیدرآباد کوآرڈینیٹر نے کہا کہ 18 ماہ کی مدت میں نئی ریاست کو ترقی یافتہ ریاست بنارہے ہیں۔ عوام کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔ سید مزمل احمد صدر اپرپلی ایریا کمیٹی نے کہا کہ چیف منسٹر بلالحاظ مذہب و ملت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس سے متاثر ہوکر ہر طبقہ و مذہب کے لوگ پارٹی میں شامل ہورہے ہیں جس کے بعد پارٹی مزید مضبوط ہوتی جارہی ہے اور گریٹر حیدرآباد انتخابات میں ٹی آر ایس کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔ اس موقع پر صدر راجندر نگر 5 ڈیویژن سری سیلم، جنرل سیکریٹری دھرما ریڈی، صدر عطاپور ڈیویژن مدھو سدن ریڈی، صدر نیو رام پلی ڈیویژن شیوا مدیراج کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT