Monday , September 25 2017
Home / دنیا / سینکڑوں روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کا آغاز

سینکڑوں روہنگیا مسلمانوں کی وطن واپسی کا آغاز

ڈھاکہ ۔ 19فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سینکڑوں روہنگیا مسلمان جو میانمار کی ریاست راکھین میں مسلم دشمن فسادات کی وجہ سے فرار ہوکر بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے تھے وطن واپس ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ پناہ گزینوں کے ایک کیمپ واقع تیخاف کے لیڈر ڈوڈومیاں نے کہا کہ تقریباً ایک ہزار روہنگیا مسلمان جن میں سے بیشتر مسلمان تھے اپنے آبائی دیہاتوں کو واپس ہوگئے ہیں تاکہ وہاں چھوڑ کر آئے ہوئے عمررسیدہ افراد کو بنگلہ دیش منتقل کرسکیں ۔ بنگلہ دیش کے عہدیداروں نے تخمینہ کیا ہے کہ تقریباً چار لاکھ روہنگیا پناہ گزین بنگلہ دیش میں مقیم ہیں ‘ مزید 70ہزار پناہ لینے کیلئے حال ہی میں بنگلہ دیش منتقل ہوگئے ہیں ۔
ترکی اختلافات کے باوجود امریکہ سے مستحکم تعلقات کا خواہاں
انقرہ۔19فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) کئی پالیسی اختلافات کے باوجود ترکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکہ سے مستحکم تعلقات اور اتحاد کی خواہاں ہے۔ صدر ترکی رجب طیب اردغان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بارک اوباما کے دورہ اقتدار کے آخری مہینوں میں ابتر ہوگئے تھے ‘ جس کی وجہ مبلغ اسلام فتح اللہ گلین کی ترکی کو حوالگی تھی ۔ ترکی کو شبہ ہے کہ فتح اللہ گلین ترکی میں ناکام بغاوت کے کلیدی سازشی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT