Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سینہ میں تکلیف ‘ روہت کی والدہ آئی سی یو میں

سینہ میں تکلیف ‘ روہت کی والدہ آئی سی یو میں

حیدرآباد 24 جنوری ( پی ٹی آئی ) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی میں مبینہ طور پر امتیازی سلوک اور ہراسانی کی وجہ سے خود کشی کرلینے والے ایک دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولہ کی ماں کو آج رات ایک دواخانہ کے آئی سی یو میںمنتقل کردیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ روہت کی والدہ کی صحت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ۔ روہت کی والدہ رادھیکا کو آج رات کیمپس میں احتجاج کے مقام سے اٹھاکر ایک خانگی ہاسپٹل کو منتقل کیا گیا کیونکہ انہوں نے سینہ میںدرد اور دل کے درد کی شکایت کی تھی ۔ انہیں آئی سی یو میںرکھا گیا ہے ۔ روہت کے بھائی راجہ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ روہت ان پانچ ریسرچ اسکالرس میں شامل تھا جنہیں گذشتہ سال ایک اے بی وی پی لیڈر پر حملہ کا الزام عائد کرتے ہوئے یونیورسٹی سے معطل کردیا گیا تھا ۔ روہت نے گذشتہ اتوار کو ہاسٹل کے ایک روم میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی تھی ۔ اس کے بعد سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT