Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / سیوان کے مشہور صحافی قتل کے اہم ملزم لڈن میاں نے خودسپردگی کی

سیوان کے مشہور صحافی قتل کے اہم ملزم لڈن میاں نے خودسپردگی کی

سیوان 02 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صحافی راجدیو رنجن قتل معاملے کے اہم ملزم اور بدنام مجرم اظہر الدین بیگ عرف لڈن میاں نے آج بہار میں سیوان کی ایک عدالت میں خود سپردگی کر دی۔سیوان ضلع میں واقع ایک قومی روزنامہ کے صحافی راجدیو رنجن قتل معاملے کے ملزم لڈن میاں نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اروند کمار کی عدالت میں خود سپردگی کی۔ عدالت نے لڈن کو عدالتی حراست میں لیتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا. اس کے بعد فوری طور پر پولیس لڈن کو سخت سیکورٹی میں جیل لے کر روانہ ہو گئی۔اس درمیان پولس سپرنٹنڈنٹ سوربھ ساہ نے بتایا کہ 13 مئی کو سٹی تھانہ علاقے میں ایک قومی ہندی روزانہ کے سیوان بیورو چیف راجدیو رنجن قتل سانحہ کے اہم ملزم لڈن کو پولیس ریمانڈ پر لینے کے لئے آج ہی عدالت میں درخواست دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریمانڈ پر لینے کے بعد اس سے سخت پوچھ گچھ کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT