Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سیول ججس تقررات کے لیے تحریری امتحان ، ہال ٹکٹس کی اجرائی

سیول ججس تقررات کے لیے تحریری امتحان ، ہال ٹکٹس کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : رجسٹرار ہائی کورٹ ( ریکروٹمنٹ ) کے بموجب سیول ججس کے عہدوں پر تقررات کے لیے 25 اکٹوبر کو صبح 10 تا ایک بجے دن سروجنی نائیڈو ونیتا مہاودیالیہ واقع نمائش میدان نامپلی میں تحریری امتحان منعقد ہوگا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اہل امیدواروں کے ہال ٹکٹس کو متعلقہ امیدواروں کے پتہ پر روانہ کردئیے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال سیول ججس ( جونیر ڈیویژن ) کی 97 جائیدادوں کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ۔ رجسٹرار نے امیدواروں کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں ہال ٹکٹس وصول نہ ہوں تو ہائی کورٹ کے ویب سائٹ http://hc.tap.nic.in سے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔۔

TOPPOPULARRECENT