Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سیول سروسیز امتحانات پر قومی کانفرنس

سیول سروسیز امتحانات پر قومی کانفرنس

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : سیول سروسیز امتحانات کوچنگ اکیڈیمی ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے 24 اکٹوبر کو ایک قومی کانفرنس بعنوان ’ موجودہ دور میں سیول سروسیز کی تفہیم ‘ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پروفیسر عامر اللہ خاں ڈائرکٹر اکیڈیمی کے بموجب ممتاز شخصیات پروفیسر ایم ایف فاروقی ( آئی اے ایس ریٹائرڈ ) ، جناب ثمر حامد ( ہمدرد اکیڈیمی ) اور پروفیسر اوپیندر گوڑ ( اوپیندر انسٹی ٹیوٹ فار ایڈمنسٹریٹیو سروسیز ) کو کانفرنس میں خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے ۔ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد سماجی اور معاشی اعتبار سے کمزور طلبہ کو سیول سروسیز امتحان کے لیے تربیت فراہم کرنا ہے ۔ ایسے ادارے جو سیول سروسیز کے خواہش مند طلبہ خاص طور سے کمزور طبقات کو کوچنگ فراہم کرتے ہیں ان سے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے نمائندوں اور مقررین کو اس کانفرنس کے لیے نامزد کریں ۔۔

اوپن یونیورسٹی ، ڈگری میں داخلے ،آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورسز ، بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کے لیے انٹر کامیاب یا اہلیتی امتحان (انٹرنس ) کامیاب امیدواروں کے لیے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 5 اکٹوبر ہے ۔ ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ اور تین سالہ ڈگری کورس دیگر یونیورسٹی کے مماثل ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کے لیے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT